قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں کورونا ٹیسٹنگ مرکز مسمار کر دیا
قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں زیر تعمیر فلسطینی کورونا ٹیسٹنگ مرکز کو مسمار کر دیا۔ مرکز کی تعمیر کی زمین کے مالک رائد مسوادی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ صہیونی فوجیوں نے صحت کی املاک کو مسمار کرکے اسکے سازوسامان کو ضبط کر لیا۔مسوادی نے کہا کہ نئے کلینک نے الخلیل میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کرونا ٹیسٹنگ سروس کے طور پر کام کرنا تھا تاکہ الخلیل کے ہسپتالوں پر دبائو کو کم کیا جاسکے،تین دن پہلے قابض صہیونی فوجیوں نے کام کی جگہ پر ہلہ بولا اور کام کو روکنے اور مسماری کے احکامات جاری کیے۔