دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو صوبائی حکومت کا تاریخ ساز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹ کے نفاذ سے مختلف کتب میں مذاہب کے بارے میں نفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 کی منظوری پراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے اس حوالے سے قانون سازی کی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ2020 ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے،ایکٹ کے نفاذ سے مختلف کتب میں مذاہب کے بارے میں نفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام ہوگی اور مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی۔