کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل: پیرس میں چار اگست کو ایفل ٹاور کے مقام پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
پیرس ( نمائندہ خصوصی )فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، مذہبی و سماجی تنظیموں نے بھارت کی دہشت گرد مودی حکومت کی طرف سے کشمیر میں قابضانہ لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر چار اگست کو پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا
ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی فرانس کے نمائندوں کی اکثریت نے ایک میٹنگ میں کیا ،
مقررین نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا بھر کے تمام فورمز پر کشمیر کے حوالے سے آواز اٹھائی جائے ، اور دنیا کو بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم ، غیر آئینی اقدامات ، غاصبانہ لاک ڈاؤن کے بارے میں بتایا جائے۔
یورپ کے عوام کو اندازہ ہوچکا ہے کہ تمام تر سہولیات کے ساتھ بھی لاک ڈاؤن ایک عذاب ہے اور مقبوضہ کشمیر میں تو بھارت نے ایک سال سے ظالمانہ اور غاصبانہ لاک ڈاؤن کیا ہؤا ہے۔ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جس میں کشمیریوں کو قیدیوں والے حقوق بھی میسر نہیں ہیں ،
مقررین میں تحریک انصاف فرانس کے چئیرمین چوہدری گلزار لنگڑیال ، کسینئر اور متحرک راہنما یاسر قدیر ، وائس چئرمین چوہدری اکرام رانجھا ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری ماجد چیمہ ، مسلم لیگ ن فرانس کے قائم مقام صدر سردار ظہور اقبال ، چئیرمین راجہ علی اصغر ، منہاج القرآن کے حاجی الطاف اور صوفی محمد نیاز ، فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید پکھووال ، ایسوسی ایشن مسجد قباء کے صدر چوہدری آصف علی شیر ، جنرل سیکریٹری راجہ طارق یعقوب ، پیپلز پارٹی یورپ کے سینئر راہنما قاضی عامر ، پاکستان کمیونٹی سنٹر فرانس کے بانی چوہدری ارشد فیاض ، جنرل سیکریٹری رانا سعود ، اور جسٹس فار کشمیر کے بانی چوہدری ذوالفقار نگیال نے بھی شامل تھے اور انہوں نے بھرپور مظاہرے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر فورم فرانس کے چئیرمین چوہدری نعیم اور فورم کے صدر مرزا آصف جرال ، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے سینئر نائب صدر مرزا ساجد جرال اور انٹرنیشنل فورم فرانس کے جنرل سیکریٹری عمران رشید چوہدری نے بھی شرکت کی۔
مظاہرے کے آرگنائزر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے تمام کمیونٹی راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ، اس میٹنگ کی میزبانی سابق کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی یورپ کامران یوسف گھمن نے کی ۔