مافیاز پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان اورمشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فرشتوں کی حکومت میں 270 ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے خان صاحب اس کرپشن کا جواب کب دیں گے۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ چینی اسکینڈل، ادویات اسکینڈل میں اربوں روپے نقصان کا جواب دیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت اور مافیاز کا گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔ کرپشن اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے علاقے کاٹھور میں پام آئل کے درخت لگائے گئے تھے۔ پام آئل کے درخت اب پھل دینا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے پام آئل کی کوالٹی ملائیشیا سمیت دیگر ممالک جیسی ہے