بھارتی کھلاڑی کی فائنل الیون میں 2 پاکستانی کھلاڑی شامل
نئی دہلی: سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے اپنی ٹیم کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے دو پاکستانی آل راؤنڈر کو شامل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارٹی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے اپنی آل ٹائم الیون سی پی ایل الیون ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں شعیب ملک اور سہیل تنویر کو منتخب کرلیا، دونوں کھلاڑیوں کو کیریبئن میں عمدہ کارکردگی کے عوض منتخب کیا گیا ہے۔ آکاش چوپڑا کے مطابق شعیب ملک کو نمبر چار پر کھلایا جائے گا، آل راؤنڈر نے کیریئبن لیگ میں 39.6 کی اوسط سے 1707 رنز اسکور کیے تھے۔ آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ٹی ٹوینٹی کی تمام لیگز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو میں بھارت کے داماد کو منتخب کررہا ہوں۔