انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کے والد سے ملاقات کی پیشکش کی ہے، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے 17 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہے۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو 2 مرتبہ کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی فراہم کر چکے ہیں, تیسری قونصلر رسائی اور انسانی ہمدردی کے طور پر کلبھوشن کے والد سے اس کی ملاقات کی پیشکش بھی کی تھی تاہم بھارت نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے یکطرفہ و غیر قانونی فیصلے کو 353 دن ہو گئے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بلا روک ٹوک جاری ہیں۔