بھارت کو افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر بولنے کا کوئی حق نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس بلا جواز ہیں، بھارت کو افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر بولنے کا کوئی حق نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہیکہ بھارت کی پاکستان کے خلاف گندی مہم جانی پہچانی ہے، ای یو ڈس انفولیب بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرچکا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جعلی پروپیگنڈا بھارت کا وتیرہ ہے ، بھارت پاکستان کے خلاف اپنی آلودہ پروپیگنڈا مہم سے باز رہے