کورونا میں اضافہ؛ شادی ہالز، تعلیمی اداروں سمیت انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند
کراچی: سندھ میں کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث ایک بار پھر شادی ہالز، تعلیمی ادارے سمیت انڈور آؤٹ ڈورڈائننگ بند کردی گئی جب کہ بازاروں کے اوقات کار شام چھ بجے تک ہوں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایک بار پھرکورونا کے بڑھتے ہوئے اعدادوشمار کے پیش نظربڑے فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں پیرسے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ دونوں بند کردی گئیں، صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔