آئی ایم ایف سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیپرا نے بجلی 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے دو روز قبل رواں ماہ سے 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریباً 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کا بنیادی ٹیرف7 روپے91 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی اجازت دے دی۔