حمزہ شہباز نے دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزراء، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، عہدیداران، کارکنوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام کی شرکت اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر، اخسن اقبال، ذکیہ شاہنواز، رانا مشہور، رانا اقبال موجود تھے تقریب میں شریک شخصیات نے وزارت اعلی کا حلف اٹھانے پر حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد دی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے ۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پاکستان مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلٰی برقرار رکھنے کی رولنگ دی تھی