دوبارہ وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد حمزہ کا پہلا ٹوئٹ
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اللہ تعالی کا شکر جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مظبوطی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انشاللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) July 23, 2022