چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
حریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے، انہوں نے بتایا کہ پرویز الہٰی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوچکی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق جج صاحبان درخواست کی سماعت کے لیے آ رہے ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ کیا باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے کہ درخواست پر سماعت ہوگی؟ جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے کولیگز کے مطابق ساڑھے9 یا پونے10بجےسماعت شروع ہوگی۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی لاہور ہی میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی کے مختلف رہنما بھی سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر اور عمر ایوب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز پرویز الہٰی کی دائر درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ پرویز الہٰی نے درخواست کی آج سماعت کی استدعا کی ہے۔ دوسری جانب نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔