پی ٹی آئی بتائے کہ پیسہ کہاں چلا ہے؟ کیا چوہدری شجاعت نے پیسے لیے؟وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
لاہور میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اپنے رہنما سمیت ایک ایسا بدبخت ٹولہ ہے جو مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں ان کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں کہ کس طرح ان کی پوری قیادت دعوے کررہی تھی کہ کروڑوں کی آفریں کی جارہی ہیں، پیسہ چلا ہے، ہمارے بندے توڑے جارہے ہیں لیکن کل جو اعداد و شمار سامنے آئے اس کے بعد پی ٹی آئی بتائے کہ پیسہ کہاں چلا ہے؟ کیا چوہدری شجاعت نے پیسے لیے؟