سری لنکا جیسی تحریک سے دور نہیں ، جب لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے: عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ صرف تین ماہ میں زرداری شریف مافیا ملکی سیاست اور معیشت کو گھٹنوں پر لے آیا ہے ، یہ مافیا 30 برسوں سے اپنی دولت چھپانے کیلئے ملک کو تباہ کر رہا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کب تک ریاستی ادارے اس بات کی اجازت دیتے رہیں گے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں اپنی قوم سے ملاقات اور حقیقی آزادی کے لیے دی گئی کال کے بعد سامنے آنے والے ردعمل سے واضح ہو گیا کہ پاکستانی عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔
In just over 3 mths the Zardari - Sharifs' mafia has brought the country to its knees politically & economically;
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 23, 2022
simply to save their illegally accumulated wealth amassed over 30 yrs of plundering Pakistan. My question is:how long will State institutions continue to allow this?