اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ڈیم کے اسپیل ویز چوتھی مرتبہ کھو ل دیئے گئے۔بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40 فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسپیل ویز کھولنے کے حوالے سے ڈیم کے اطراف کی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ ڈیم سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کواحتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈیم میں پانی کی سطح خطرنے کے نشان تک پہنچنے کے بعد اسپیل ویز کھولے گئے تھے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ڈیم کے اسپیل ویز چوتھی مرتبہ کھو ل دیئے گئے۔
Jul 23, 2025 | 15:32