پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈٓاکٹر طاہرالقادری کاطیارہ پاکستان پہنچ گیا , پولیس اور کارکنوں میں چھڑپوں کے دوران چوبیس افراد زخمی ہو گئے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے شہر بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے

طاہرالقادری کی آمد کے پیش نظر جڑواں شہروں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں،،،جب کہ اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر رینجرز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے،،،دوسری طرف جڑواں شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے،،، دونوں شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور کسی بھی جگہ پر پانچ سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہو سکتے،، اسلام آباد ایئرپورٹ جانےوالے تمام راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے،،جبکہ مختلف مقامات پر پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں،، راولپنڈی میں سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی،، جس کے نتیجے میں چوبیس پولیس اہلکار اور متعدد کارکن زخمی ہو گئے،،، اس دوران جھڑپوں میں مشتعل کارکنوں نے توڑ پھوڑ کی،،،اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،،،حکومت نےجڑواں شہروں کے تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کرد