کراچی میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سینکڑوں افراد گرمی سے ہلاک ، ایدھی کے سرد خانے میں400 سے زائد لاشیں لائی جاچکی ہیں
شہرقائد میں آگ اگلتے سورج ،اور کے الیکٹرک انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے چار سو سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ کی انتظامیہ کے مطابق اڑتالیس گھنٹوں کےدوران مختلف علاقوں اور ہسپتالوں سے چار سو سے زائد لاشیں لائی اور لے جائی جاچکی ہیں، سرد خانے میں اب بھی پچاسی لاشیں موجود ہیں، سرد خانے کے انچارج بلال کے مطابق انہیں لاشیں رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہےدوسری طرف شہریوں نےہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک کوٹھہرایا ہے انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں ہونےوالی اموات پر کمیشن تشکیل دے، اور کے الیکٹرک کےخلاف مقدمہ درج کرائے،جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی کے مطابق گرمی کےباعث جناح ہسپتال میں ایک سو پینتالیس، عباسی شہید ہسپتال میں سڑسٹھ،سول ہسپتال پینسٹھ،جب کہ لیاری ہسپتال میں انیس، ضیاء الدین کیمارڑی میں آٹھ ، قطر ہسپتال میں چھبیس ، لیاقت نیشنل ہسپتال میں بارہ اور انڈس ہسپتال میں سترہ افراد جان کی بازی ہارگئے