کراچی میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12 سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا

شہر قائد کے باسیوں کو طویل لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی نے بے حال کر دیا۔ مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک جا پہنچا، کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی واحد کمپنی کے الیکٹرک بھی بے بس نظر آتی ہے، جبکہ صوبائی حکومت بھی شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدمات نہیں کر دی، شہر قائد کے کئی علاقوں میں پچھلے تیس گھنٹوں سے بجلی غائب ہے، جبکہ ایف بی ایریا بلاک دو اور ڈیفنس ویو فیز ٹو میں دو دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے،، گلشن اقبال بلاک دس میں بھی شام چار بجےسےبجلی کاکوئی پتہ نہیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے افطاری بھی اندھیرے میں ہی کی، دوسری جانب کئی علاقوں میں شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات کےباوجودکےالیکٹرک کاعملہ توجہ نہیں دےرہا