وزیراعظم نوازشریف نکا کراچی میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوںپرا نوٹس، این ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کی ہدایت

کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے تجاوزکرگئی ہے، گرمی سے وسیع پیمانے پرہلاکتوں کا وزیراعظم نوازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوہدایت کی ہے کہ گرمی سے بچاؤکے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ، وزیراعظم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کوسن سٹروک اورہیٹ سٹروک سے بچانے کے لئے ادویات فراہم کی جائیں اورتمام حفاظتی اقدمات بھی یقینی بنائے جائیں