لاہور میں بھی گہرےبادلوں کے بعد تیزہواؤں کےساتھ رم جھم نےموسم سہانا کردیا
پنجاب میں شدید گرمی اور حبس کےبعد گہرے بادل چھا گئے، جس سےروزہ داروں کےچہروں کھل اٹھےرم جھم برسی،تو پیاسی زمین سیراب ہوگئی،اورپرندے بھی چہچہانے لگے،لاہورمیں گہرے بادلوں کےبعد تیزہوا چلی،اورپھرموسلا دھار بارش ہوئی،جس پرگرمی کےستائے شہریوں نےسکون کاسانس لیا،سرگودھامیں بھی ابرکرم کھل کربرسا،اس کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نےموسم خوش گوار کردیا،شیخوپورہ، خانیوال،لودھراں،چیچہ وطنی،کبیروالا،ساہیوال،بہاول پور اور بورے والا سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش نے گرمی سےبےحال شہریوں کےچہروں کو کھلا دیا،جب کہ نوجوان اور بچے گلیوں میں نکل آئے اور موسم سےلطف اندوز ہوتے رہے،