وفاقی وزیرخزانہ آج فنانس بل 2015-2016 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے

قومی اسمبلی کے باوثوق ذرائع نے وقت نیوز کو بتایا کہ فنانس بل دوہزار پندرہ سولہ آج کے روز منظوری کےلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔ مختلف وزارتوں اورمحکموں کی ایک سو دس سپلیمنٹری گرانٹس بھی منظوری کےلئے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی ۔ یہ اضافی گرانٹس مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں دی گئی رقوم سے زائد اخراجات کےلئے طلب کی گئی تھیں۔ قواعد کے مطابق کوئی بھی وزارت یا محکمہ پندرہ مئی تک موجود بجٹ کی رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے۔ اگر کوئی محکمہ پندرہ مئی تک موجودہ فنڈز واپس قومی خزانے میں جمع نہیں کراتا تواسے مالی بدانتظامی تصور کیا جاتاہے۔ فنانس بل پیش کرنے کے موقع پراپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے