کراچی کے شہریوں کیلئے آزمائشیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔۔ کبھی ہڑتال،کبھی ٹارگٹ کلنگ اور کبھی پانی کی کمی کا مسئلہ ،،گزشتہ ماہ پانی کی کمی سے پریشان شہریوں کو شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے گٹھ جوڑ نے ایسا گھیرا کہ سینکڑوں افراد اس کی تاب نہ لا سکے۔ بیمار ہو کر ہسپتال پہنچنے والے شہری سہولیات کے فقدان کا رونا روتے نظر آئے، روزانہ سینکڑوں شہری مرتے رہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔ سیاستدان پوائنٹ سکورنگ سے باہر نہیں نکل سکے، ایک دوسرے پر ملبہ گرا کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی، لیکن صورتحال میں بہتری کے لیے عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔کراچی کے عوام کو پہلے بھی حکومت سے خاص امید نہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے۔ امید ہے تو خدائے بزرگ و برتر کی ذات سے۔ ابر کرم سے گرمی میں بھی واضح کمی آئے گی اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے