ملک میں فرنس آئل کی قلت کےخدشہ سےبجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا

ذرائع کےمطابق پی ایس او نے عالمی مارکیٹ سے فرنس آئل کےچھ جہازوں کا آرڈردیا تھا جس میں صرف تین جہاز ہی آئے ہیں جبکہ پی این ایس سی نے فرنس آئل لانے کیلئےمزید جہاز فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے،،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے اقدام سے ملک میںفرنس آئل سے چلنےوالےبجلی گھروں کی پیداوری صلاحیت متاثر ہوگی ،،ذرائع کے مطابق فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس کی بندش سے شارٹ فال میں مزید چار سے پانچ ہزار میگاواٹ اضافہ ہو سکتا ہے،، ملک میں اس وقت جینکوز سے بجلی کی پیداور دو ہزار دو سو اکیس میگاو اٹ جبکہ نجی بجلی گھر سات ہزارچار سو تریپن میگاواٹ بجلی ہے،،اس سے قبل جون دوہزار گیارمیں بھی فرنس آئل کی کمی سے شہریوں کو سولہ گھنٹے تک کی شدید ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا،،پیپلزپارٹی کی حکومت میں لگائے گئے کرائے کےزیادہ تر بجلی گھر فرنس آئل سے چلتےہیں اور ان پلانٹس کو فرنس آئل کی فراہمی کیلئے حکومت کو بھاری زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے