قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کو بڑا دھچکہ قرار دے دیا

ولمبو میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف جیت کا کریڈٹ بلے بازوں کو جاتا ہے، بلے بازوں نے رنگا ہیراتھ کو بڑے اعتماد سے کھیلا، پاکستانی ٹیم کی جیت میں منظم بولنگ نے کلیدی کردار ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمین بڑے باصلاحیت ہیں، ٹیسٹ ٹیم زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جنہیں اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے، وقار یونس نے یاسر شاہ کو دنیا کے چند چند بہترین لیگ اسپنرز میں ایک قرار دیا، قومی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونا ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے، حفیظ ٹیم میں پانچویں باؤلر کی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہیں، کوشش ہے محمد حفیظ کو جلد کلئیر کرا لیں