امریکی صدر باراک اوبامہ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر دیا

وائٹ ہاؤس میں ہونیوالی افطار پارٹی میں امریکہ میں مقیم مسلمان کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری سمیت اعلیٰ امریکی عہدیدار بھی اس ڈنر میں شریک تھے ،اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ انسانیت کے ناطے ہم سب ایک ہیں ،تمام مذاہب پر ایک دوسرے کا احترام واجب ہے ،،مذہبی رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،اوبامہ نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی مواقع ،رمضان اور عیدین پر وائٹ ہاؤس میں تقریب منعقد کر کے دلی مسرت محسوس کرتے ہیں،وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی کا سلسلہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے شروع کیا