وزیر اطلاعات گنتی کے دہشتگرد بدامنی بھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کراچی میں حالات پہلےسےبہت بہتر ہیں،جلد امن قائم ہوگا:وزیر اطلاعات
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ امجد صابری سچے عاشق رسول تھے۔ انہوں نے لوگوں کو متحد کیا اور خیر کا پیغام دیا۔ امجد صابری کے قاتل اللہ اور اس کے رسول کے دشمن ہیں۔ وفا قی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گنتی کے دہشتگرد بدامنی بھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کراچی میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں،جلد امن قائم ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر خوب تنقید کی۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات ہمارے ٹی اوآرز میں ہیں۔ احتساب کا مطالبہ کرنے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں۔
پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام سے ووٹ نہیں لے سکتے اسلئے احتجاج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ تحریکیں چلانے کی بات وہ لوگ کررہے ہیں جو انتخابات سے ڈرتے ہیں۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران لوگوں کو غلط مشورے دیے۔ ان کے دھرنے کے دوران کوئی شہر بند نہیں ہوا۔