دورہ زمبابے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا،
زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے پندرہ رکنی ٹیم کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل اور شاداب خان خان شامل ہین،،، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری ، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سولہ رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ میں سرفراز احمد کپتان جبکہ فخرزمان، امام الحق ، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل اور محمد نواز شامل ہیں،شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، حسن علی اور انجری سے نجات پانے والے یاسر شاہ کو نمائندگی دی گئی ہے، انگلینڈ میں انجری کا شکار بابراعظم کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،،،قومی ٹیم کاتین روزہ تربیتی کیمپ پچیس جون سے قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا، زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ملکی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم اٹھائیس جون کو ہرارے روانہ ہو گی۔