فٹبال کے عالمی مقابلے میں آج بھی تین میچ کھیلے جائیں گے،
فٹبال کی عالمی جنگ روس میں جاری ہے، فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا ایکشن آج بھی جاری رہے گا،شائقین کومیگا ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،ایونٹ میں آج بھی تین میچ کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں بیلجیئم اور تیونس کے درمیان میدان سجے گا،میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا اورمیکسیکو کی ٹیمیں جیت لے لئے پنجہ آزمائی کریں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا ،میکسیکو نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے،جبکہ جنوبی کوریا نے بھی ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ آج کے ہونے والے تیسرے میچ میں جرمنی اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا،سویڈن نے ٹورنامنٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے فتح نصیب ہوئی جبکہ جرمنی کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔۔