بھلوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
بھلوال کے چک گیارہ شمالی میں پیش آنیوالے اندوہناک واقعے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے زد میں آکر میاں بیوی اور ان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پانچ افراد کے قتل پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے. نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے پانچ افراد کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کہ ہےکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ واقعےمیں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے