باران رحمت ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورشہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔
ملک میں موسم نے پھر انگڑائی لے لی،لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل پھرکھل کر برسے، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا،باغوں کے شہر میں بھی کالے بادلوں نے ڈیرے جما لئے،لاہور کے مختلف علاقوں گرم چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی، جس سے موسم حسین اور سہانہ ہوگیا،بادل برسنے سے شہر سے گرمی اڑن چھو ہوگئی اورکئی روز سے گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، قصور، فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، نور پورتھل، کوٹ ادو،راولپنڈی، میانوالی اور اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں بھی باران رحمت ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا،مالا کنڈ، کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان، پشاور، کاکول، لوئردیر میں بھی برکھا برسی،مری،گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسنے سے موسم دلفریب ہوگیا۔۔۔