وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین
لودھران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مقابلہ کرنا جانتا ہوں ناکسی سے ڈرتا ہوں ناخوف ہے, شاہ محمود قریشی سے متعلق کل کافی باتیں ہوگئیں, کھلے عام لڑائیاں نہیں بند کمرے میں بات ہونی چاہیے, یہ غلط ہے کہ میڈیا میں آکر ایک دوسرے کی بات بات کریں , سینئر رہنماؤں کے درمیان ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیے, انکا کہنا تھا کہ ہمارے لیے عمران خان کا نظریہ پہلے ہے ذات بعد میں ہے, نوے فیصد ٹکٹوں کے فیصلے ہوچکے, باقی حلقوں کے فیصلے بھی جلد ہونگے, ان کو ٹکٹ دے رہے ہیں جو جیت سکتے ہیں, جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے لیے لازمی ہے کہ عمران خان وزیر اعظم ہوں, میرا بیٹا الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا مگر ہر امیدوار میرا اپنا امیدوار ہے, لودھراں کے تمام امیدواروں کی کمپین خود کروں گا.