فری اینڈ فیئر الیکشن ہمارا فوکس ہے،پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں انتخابات کی تیاریوں کے انتظامات، سیکیورٹی امور اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کیلئے سکیورٹی پلان وضع کر لیا گیا ہے، جلسے،جلوسوں اور ریلیوں کو بھی مرتب کردہ پلان کے تحت سیکیورٹی دیں گے، حساس پولنگ سٹیشنز پرامن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوگی،ڈاکٹرحسن عسکری کا کہنا تھا کہ جلسے ،جلوسوں اور ریلیوں کیلئے مرتب کئے جانے والے لائحہ عمل پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے، شفاف الیکشن نگران حکومت کی کلیدی ذمے داری ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہمارا فوکس ہے، سب کیلئے مساوی مواقع ہوں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا.