جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
ملک بھر میں آپریشن الفساد کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں لادھا کے قریب سپینا میلہ میں آپریشن کیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوجوان شہید ہوگئے، شہید جوانوں میں حوالدار رزاق خان اور حوالدار ممتاز حسین شامل ہیں، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد بڑے پیمانے پرمقامی لوگوں اور عمائدین کے قتل میں ملوث تھے۔