لاہور: پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم میں ناانصافی ہوئی ، ولید اقبال
ماڈل ٹاون لاہورمیں تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے پریس کانفرنس میں لاہورٹکٹوں کی تقسیم پرشدید تحفظات کا اظہارکردیا،انھوں نے کہا کہ کسی کے سامنے سجدہ ریزنہیں ہوں گے ،لاہور سے ایسے لوگوں کو ٹکٹوں سے نوازا گیا جنہیں ہم جانتے تک نہیں, ایسے لوگوں کو ٹکٹ دئیے گئے جوقبضہ مافیا ہیں اوریونین کونسل کا الیکشن ہارے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ لاہورکے معاملے میں پارلیمانی بورڈ سے بہت سی غلطیاں ہوئیں، نظرثانی کرکے کارکنوں کے تحفظات دورکیے جاسکتے ہیں, ولید اقبال نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرکپتان کوجلد بازی سے بچنے کا مشورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب اس میچ کوآخری اوورتک لے کر جانا ہے، کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ متحد اورپرعزم رہ کرعمران خان کو وزیراعظم ہاوس تک پہنچائیں