کراچی کی تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر واقع تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی ، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا