وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا رات گئے اچانک سرکاری اسپتال کا دورہ
ڈاکٹریاسمین راشد نے رات گئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشنودی خدا حاصل کررہے ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں تبدیلی لا کر دم لیں گے۔