تمام کھلاڑی پاکستان کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرناچاہتے ہیں: سرفرازا حمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازا حمد نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی متحدہیں اور پاکستان کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرناچاہتے ہیں۔ لندن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کا ماضی کا ریکارڈ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا