حکومت غریب کو زندہ درگور کرنا چاہتی ہے ،پیپلز پارٹی پنجاب
پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کرکے حکومت غریب کو زندہ درگور کرنا چاہتی ہے ، گیس کی قیمت میں اضافہ کافیصلہ واپس لیا جائے ، بجٹ کو ٹیکس فری کہنے والوں نے نئے مالی سال شروع ہونے سے قبل حکومت نے اشیا صرف کی قیمت میںغیر معمولی اضافہ کے فیصلے کرلئے ہیں، ان فیصلوں کر ہر پاکستانی مسترد کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ بجٹ اعدادو شمار کا ہیر پھیر ہے، بجٹ میں عوام کے لئے کچھ نہیں ہے،بجٹ کو پورے پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل پڑول کی قیمت میں اضافہ کے اگلے روز ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے ، حکومت کبھی عوام پڑول بم گراتی ہے تو کبھی گیس بم چلاتی ہے ، بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے کبھی عوام کو بجلی لگائی جاتی ہے تو آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جاتا ہے ، نوماہ سے حکومت نے اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ، انہوں نے کہاکہ اب تک حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ اس نے عوام کی مشکلات پیدا کی ہیں، عوام کی مشکلات میں اضافہ کے لئے علاوہ چھ ماہ میں کوئی کام نہیں ہوسکا ہے ، انہوں نے کہاکہ چھ ماہ میں ہی تبدیلی سرکاری کی تبدیلیاں سامنے آگئی ہیں ، چھ ماہ میں مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اور عوام اس حکومت کو بد عائیں دے رہیں ، مہنگائی کی وجہ سے عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنامشکل ہوگیا