ملک میں کرونا سے مزید 105 مریض جاں بحق، تعداد 3,695 ہو گئی
پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 14 واں ملک بن گیا، گزشتہ روز ایک پوائنٹ بہتری سے پاکستان تیرہ سے چودہ نمبر پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,946 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 105 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 185,034 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,695 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 16 سے بھی بڑھ کر 17 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 838 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 5,104 ہے