پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی، 251 پوائنٹس کااضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغٓاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 33 ہزار 737 پوائنٹس پر موجود تھا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 251 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 12 پوائنٹس پر موجود تھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 31,978,308 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,342,453,983 بنتی ہے۔ گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 298 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33,737.92 کی سطح پر ہوا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال میں مجموعی طور پر کوئی بہتری نہیں آسکی۔ پی ٹی آئی جب حکومت میں آئی تو اسٹاک مارکیٹ48 ہزارکی سطح پرٹریڈ کر رہی تھی جو28 ہزارپوائنٹس تک نیچے آنے کے بعد اب 34 ہزارکی سطح پرٹریڈ کررہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد سے اب تک اسٹاک ایکسچینج کیلئےکوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے 20 ارب روپے کےبیل آؤٹ پیکیج مارکیٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد سابق وزیرخزانہ اسد عمرکو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔ اپریل 2019میں مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جوکہ 35 ہزار تھی اور مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 1200 ارب روپے کی کمی آ چکی تھی۔