رواں سال چین یورپ سرمایہ کاری معاہدہ طے پا جائے گا
چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی چیئرپرسن ارسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے 22ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔چینی ریڈیو کے مطابق اس موقع پر چین یورپ سرمایہ کاری معاہدے کے بارے میں دونوں فریقوں کے رہنماؤں نے خیال ظاہر کیا کہ متعلقہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ رواں سال معاہدہ طے کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ فریقین نے منصفانہ مسابقت کے اصولوں پر جلد از جلد اتفاق رائے حاصل کرنے کے لئے بھر پورکوشش کرنے پر اتفاق کیا۔