اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے محافظ اور 5 خواتین کو گرفتار کر لیا
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کے علاقے باب الرحمہ سے 5 خواتین اور مسجد اقصیٰ کے محافظ کو گرفتار کر لیا۔مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عبدالکریم قاعود کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے قریبی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔پانچ فلسطینی خواتین کو اسرائیلی پولیس نے تشدد کے بعد گرفتار کیا۔اس سے پہلے پولیس کی حفاظت میں درجنوں صہیونی ا?بادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ مسجد میں مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی گئی۔