کرونا ویکسین: چین نے وبا کے خاتمے کی امید پیدا کر دی
بیجنگ: چینی حکومت نے ممکنہ کروناویکسین کی انسانوں پر تجربے کی اجازت دے دی جس کے بعد ویکسین کمپنی جلد انسانوں پر آزمائش کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کرے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ’شھونگ کوئن ژیفی‘ نامی کمپنی کو اپنی ممکنہ کرونا ویکسین کی انسانوں پر تجربے کی اجازت دی ہے۔ مذکورہ ویکسین ’اینہوئی ژیفی لونگ کام‘ اور ’انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبائیولوجی‘ کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ دونوں کمپنی نے ممکنہ ویکسین کی تیاری میں ’شھونگ کوئن ژیفی‘ کا ہرممکن ساتھ دیا۔