نیب اجلاس: متعدد افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری

اسلام آباد: قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں متعدد افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی، ڈی جی آپریشنز وزدیگرزافسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی، ان میں خضر حیات، سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ، شیر علی گورچانی، اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔