شادی ہالز کب کھلیں گے؟ نئی حکمت عملی تیار
پشاور: خیبرپختونخوا میں شادی ہالز کے لیے ایس اوپیز تیار کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں شادی ہالز سے متعلق ایس او پیز تیاز کی جائے گی جس کے بعد ہالز کھولنے کے حوالے سے معاملہ زیرغور آئے گا، مشروط اجازت کے تحت ممکنہ طور پر صوبے میں ہالز کھل جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محمود خان سے شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران شادی ہالز کی صنعت سے وابستہ لوگوں کو درپیش مشکلات پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے مخصوص اوقات کار کے تحت شادی ہالز کو مشروط طور پر کھولنے کی استدعا کی جس پر شادی ہالز کے لیے ایس اوپیز تیار کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔