مشہور ویڈیو گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی
لاہور : مشہور ویڈیو گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی، پولیس نے کہا کہ لاش کے قریب سے موبائل ملا جس پر مشہور ویڈیو گیم پب جی چل رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں مشہور ویڈیو گیم پب جی نے نوجوان کی جان لے لی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں سولہ سالہ نوجوان نے خودکشی کی، محمد ذکریا کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی۔ پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے موبائل ملا ، جس پر مشہور ویڈیو گیم پب جی چل رہی تھی۔