دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد92 لاکھ ہوگئی

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعدادتقریباً بانوے لاکھ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چارلاکھ چوہترہزارہوگئی ہے۔ امریکہ کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ایک لاکھ بائیس ہزارسے زائد اموات اورتئیس لاکھ سے زیادہ افرادوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وباء سے دوسراشدید متاثرہ ملک برازیل ہے جہاں مریضوں کی تعدادگیارہ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اوراکاون ہزار سے زائداموات ہوچکی ہیں۔ اب تک وائرس سے متاثرہ انچاس لاکھ سے زائدمریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔