آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پرگفتگو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال اور پاکستان کی موثر حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے والوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم شامل تھی جس کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر ژو کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجہ کیساتھ گفتگو میں پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔