مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد

لاہور : پنجاب حکومت نے لاہور میں مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد کردی اور کہا مویشی منڈیوں سےمتعلق چندروزمیں ایس اوپیز واضح کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں مویشی منڈی لگانے پرپابندی عائدکردی اور کہا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پرلاہورمیں مویشی منڈیاں نہیں لگیں گی۔ شہری قربانی کے جانور کیسے خریدیں گے، اس حوالے سے سفارشات پر کام جاری ہے، مویشی منڈیوں سےمتعلق چندروزمیں ایس اوپیز واضح کیے جائیں گے ، شہر میں مویشی منڈیوں پر پابند شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا۔