کراچی، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا کرونا سے بچنے کے لیے انوکھا بندوبست

کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کرونا سے مسافروں اور خود کو بچانے کا بندوبست کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے ڈرائیونگ سیٹ کے اطراف پائپ کی مدد سے پلاسٹک لگادیا گیا ہے۔ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے کہ گاڑٓی میں سوار افراد اور وہ خود عالمگیر وبا سے محفوظ رہ سکے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آن لائن ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعدازاں ترمیم کے تحت آن لائن ٹیکسی میں 2 افراد کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔